Uncategorizedقومی

کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو، ایسا نہیں ہوگا، مشاہد حسین

اسلام آباد (94 نیوز) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدحکومت پاکستان کوفوری طورپر بھارت سے ہائی کمشنر بلا لینا چاہئے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ وزیر اعظم کوچاہئے کہ ٹرمپ سے بات کریں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ افغانستان میں تو اور معاملات ہوں اور کشمیر میں اور معاملات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارتی وزیر داخلہ بات کررہا تھا تواس کے چہرے پر لعنت برس رہی تھی ، بھارت نے شملہ معاہد ہ بھی دفن کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button