قومی

عمران خان کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا، سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہے۔
 پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیلئے کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکا ہے، 26ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور مزید خوشخبریاں 26ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، میں مطمئن ہوں، جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button