قومی

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے، عمران خان نے آج ہی کیس پر سماعت کرنے کی بھی استدعاکی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفر نے درخواست دائر کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button