قومی

عمران خان فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے، وسیم اختر

کراچی (94 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا سستی شہرت کیلئے ایسے بیان دے رہا ہے، فیصل واوڈا غیرذمہ دار شخص ہے،اسے تو سیاست بھی نہیں آتی، اسکی پارٹی نے فیصل واوڈا کو خود کھڈے لائن لگا دیا ہے،

وسیم اختر  نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے، آپ نے ہمارے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے ،وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے عوام بہت پریشان ہیں، مجھ پر کراچی کی بہت ساری ذمہ داریاں ہیں ،ہم کراچی کے مسائل حل کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرے پاس بے وقوفوں کو جواب دینے کا وقت نہیں ،وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے ،آپ نے ہمارے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے ،انہوں نے کہا کہ علی زیدی اورگورنر سندھ کراچی کیلئے ہمارے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں اور فیصل واوڈاکو ہضم نہیں ہورہا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close