بین الاقوامی

عراق پر امریکی ڈرون حملے پر چین کا بھی رد عمل سامنے آگیا

بیجنگ(94 نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت پرچین کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

چین نے امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے فریقین بالخصوص امریکا سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے کہا ہے کہ ’ہم متعلقہ فریقین خصوصا امریکا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی کو ہوادیں‘۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ڈرون کی مدد سے بغداد ایئر پورٹ پر بمباری کرکے پاسداران انقلاب کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا۔امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس اور دیگر چھ افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button