قومی

صوبائی کابینہ میں ایک بارپھر تبدیلی کا فیصلہ

لاہور (94 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان  جبکہ بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر لگانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں پر گرین سگنل دے دیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر نے بتایا  کہ استعفیٰ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین شکایت سیل میں اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا تھا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close