National

President Arif Alvi judicial reform bill 2023 Sent back to Parliament

Islam Abad (94 news) President Arif Alvi judicial reform bill 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ باد النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی، ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتاہے، بل کی درستگی کیلئے جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے ۔

صدر کا کہناتھا کہ آئین سپریم کورٹ کو اپیل، ایڈوائزری ، ریویو اور ابتدائی اختیار سماعت سے نوازتا ہے ،مجوزہ بل آرٹیل 184 تین، عدالت کے ابتدائی اختیار سماعت سے متعلق ہے ، مجوزہ بل کا مقصدا ابتدائی اختیار سماعت کا استعمال اور اپیل کا طریقہ فراہم کرنا ہے ،کیا اس مقصد کو آئین کی دفعات میں بغیر ترمیم حاصل کیا جا سکتا ہے ،تسلیم شدہ قانون ہے کہ آئینی دفعات میں عام قانون سازی سے ترمیم نہیں کی جا سکتی ،آئین اعلیٰ قانون ہے ، قوانین کا باپ ہے ، آئین بنیاد ی اصولوں ، اعلیٰ قانون ، دیگر قوانین سے بالاتر قانون کا مجسمہ ہے ،بل بنیادی طور پر پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ،بل کے ان پہلوﺅں پر مناسب غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button