قومی

وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت اجلاس، وزرائے تعلیم کی ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں وزرائے تعلیم نے ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کردی، اجلاس میں25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے اسکے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کئے جانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس جاری ہے، صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے،اس کے علاوہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے،

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں موسم سرما کی جلد اور معمول سے زائد تعطیلات کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوگا، وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزرائے تعلیم اجلاس میں ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کردی گئی،اجلاس میں25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے،اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کئے جائیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ این سی او سی پہلے بھی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکی ہے ،16 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے 23 نومبر تک تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی استدعا کی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button