پکوان و صحت

غلام محمد آباد میں طالبات کے لیے مفت کوکنگ کلاس کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد (94 نیوز) نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں مستحق اور ضرورت مند طالبات کے لیے مفت کوکنگ کلاس کا آغاز ہو گیا، ادارے کی طرف سے ہر ماہ پندرہ روزہ کورس کا اہتمام کیا جاتاہے جس میں طالبات کو دور جدید کے ملکی اور غیر ملکی کھانے نہ صرف سکھائے جاتے ہیں بلکہ ان کھانوں کا عملی تجربہ بھی کرایا جاتا ہے، شروع ہونے والی کلاس میں پیزا، نگٹس،شوارما، دیسی ناشتہ چکن،بیف اور میٹ چنے، حلیم،حلوہ پوری نہاری،چکن پکوڑا، چکن شیشلک، چکن منچورین، نرگسی کوفتے،ویجیٹیبل چکن رائس، چکن ہارٹ اور سارس سوپ،شامی کباب کے ساتھ ساتھ بیکری مصنوعات بغیر اون کے کیک اور بسکٹ کی تیاری وغیرہ اہم ڈشنز سکھلائی جا رہی ہیں،

ا فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف پیٹرن حاجی محمد بلال نور انصاری نے کہا کہ کھانا پکانا ایک ہم فن ہے جس قدر خواتین اس فن میں ماہر ہوں گی وہ اسی قدر گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ ہوں گی، ماہر کک خواتین چھ قسم کی سہولیات اپنے گھر والوں کو فراہم کرتی ہیں، گھر میں تیار ہونے والا کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوتا ہے، تازہ کھانا اہل خانہ کو ملتا ہے، گھرانہ مہنگائی سے بچتا ہے، گھریلو کھانے کی بدولت بے شمار بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے، خواتین نسل در نسل اس ہنر کو اپنے اولاد میں منتقل کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں، گھریلو کھانے بنانے والی خواتین وقت، دولت اور زمانے کی نظروں سے محفوظ رہتی ہیں َ۔ جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button