قومی

شہزادہ عمرعباس بابر نے بطور سی ٹی او فیصل آباد کاچارج سنبھال لیا

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد میں نیے تعینات ہونے والے شہزادہ عمر عباس بابر نے اپنے عہدہ کا بطور سی ٹی او چارج سنبھال لیا۔

فورس میرا قیمتی اثاثہ ہے عوام کی سڑکوں پر خدمت میر ی اولین ترجیح اور بہتر ٹریفک بہاؤ میر امشن ہے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور حادثات کی روک تھام کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے فورس میرے لیے خاندان کی مانند ہے جن کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جاے گی ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابرنے اپنے سٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ایس پیز ٹریفک اور ٹریفک ہیڈ کواٹر ز کی تمام برانچوں کے انچارجز تعارفی ملاقات میں شامل تھے سی ٹی او نے اس موقع پر ہر برانچ انچارج کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے کام کو محنت اور قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر سرانجام دیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close