قومی

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا معاملہ، الیکشن کمیشن ڈٹ گیا

اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ ضائع ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کو  نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست کی تاہم انہیں بیلٹ پیپر نہیں ملا۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد درخواست کی ہے اس لیے انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔ اگر بیلٹ پیپر پر دستخط ہوں گے تو اسے مسترد تصور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر ہی دستخط کرکے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ سے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی ان کی رہنمائی نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button