قومی

عمران خان ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم

اسلام آباد(94 نیوز)شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے، وزیراعظم نے کہاکہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں ،سب کو طریقہ کار بتایاگیاتھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتاہے،آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی۔شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے اور ووٹ کاسٹ کر دیا جس کے بعد انہیں غلطی کا ادارا ک ہو تو انہوں نے وزیراعظم کو فوری آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button