قومی

اپوزیشن کے 60 ارکان ٹریول الاؤنس لینے آئے، حاضری لگائی اور چلے گئے، افسوس ٹی اے ڈی اے لینے کیلئے اسمبلی آئے، سپیکر پنجاب اسمبلی

قصور (94 نیوز) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اسمبلی ریکارڈنگ جاری کردوں تو یہ لوگ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اپوزیشن کے 60 ارکان ٹریول الاؤنس لینے آئے، حاضری لگائی اور چلے گئے، افسوس اپوزیشن ارکان صرف ٹی اے ڈی اے لینے کیلئے اسمبلی آئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا کہ امن و امان اور مہنگائی پر بات کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا۔ اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس پر ساڑھے 3 کروڑ روپے خرچ آتا ہے، میں ڈھائی گھنٹے تک ایوان میں بیٹھا اپوزیشن ارکان کا انتظار کرتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی رکن کو گالم گلوچ کی اجازت نہیں دے سکتا، ہم نے بھی بہت احتجاج کیے لیکن ہمیشہ پارلیمانی دائرے میں رہ کر کیا، خاموش تماشائی نہیں بن سکتا، ایوان کے تقدس کا مقدمہ عوام میں لے کر جاؤں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button