بین الاقوامی

عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(94 نیوز) گزشتہ چند روز سے ترکی کے صدر طیب اردوان کی تُرک پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کشمیر اور پاکستان کا ذکر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کا ایک ترجمہ کیا گیا جس کے مطابق تُرک صدر وزیر اعظم پاکستان کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر عمران خان کے مخالفین کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی ناکام قرار دے کر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

تاہم اس ویڈیو کا اصل ترجمہ سامنے آ گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نیوز اینکر اجمل جامی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر تُرک وزیر اعظم کی جانب سے کیا جانے والا اُردو ترجمہ غلط ہے۔

اصل تقریر میں تُرک صدر کہہ رہے تھے ”کشمیر کی صورت حال اور ہونے والے حادثات و واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم کی بھی کال آئی تھی۔ ان سے بڑی فائدہ مند گفتگو رہی۔

ہم ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کر کے اس ٹینشن کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ “

اجمل جامی نے کہا کہ اس ترجمے سے پتا چلتا ہے کہ ترُک صدر کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ترک صدر کی تقریر کا غلط ترجمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس ترجمے کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں طیب اردگان نے نہ صرف عمران خان کے موقف کی تائید وتعریف کی بلکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے کوشش کا عزم بھی کیا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button