قومی

سی ای او ایجوکیشن افتخار خان کے سکولوں کےاچانک دورے، اساتذہ بھی الرٹ ہوگئے

فیصل آباد(94 نیوز) سی ای او ایجوکیشن افتخار خان کی طرف سے مختلف سکولوں کی اچانک انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔انہوں نے مختلف بوائز وگرلز سکولوں میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری چیک اورمختلف کلاسز میں جاکر تدریسی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے طالب علموں کی ذہانت کا ٹیسٹ بھی لیا۔انہوں نے ہیڈ ٹیچرز کو انتظامی امور بہتر سے بہتر بنانے اور سکولوں میں صفائی کا اعلی ترین معیار برقرار رکھنے کی تاکید کی۔سی ای او نے انسداد ڈینگی اقدامات پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد اور ہاٹ سپاٹس کو وقفہ وقفہ سے چیک کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے بعض سکولوں میں لائبریری کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ طالب علموں میں کتب بینی کا شوق پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مقرر/مقررہ فیصل آباد کے لئے کلسٹر سنٹر پر تقاریر کے مقابلے شروع ہورہے ہیں لہذا اساتذہ محنت سے میٹرک کے طالب علموں کی تیاری کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button