سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی کا نصرت فتح علی خاں ہسپتال والائیڈ ہسپتال ون اور ٹو کا دورہ، کام مزید تیز کرنے کی ہدایت


فیصل آباد(94 نیوز) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے فیصل آباد کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ نصرت فتح علی خاں ہسپتال حسیب شہید کالونی اور الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو کا دورہ کیا۔
انہوں نے الائیڈ ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی،اوپی ڈی اور نیو بلاک کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا جائزہ لیا اورکہا کہ صحت کے شعبہ میں میگا پراجیکٹ کو بلاتاخیر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی منصوبہ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر افتتاح کریں گے۔ اضافی ورک فورس کو دن رات تعمیراتی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نصرت فتح علی خان ہسپتال کے نئے قائم ہونے والے شعبے کا معائنہ کیاجبکہ تزئین وآرائش کے کام کو بھی چیک کیا۔انہوں نے الائیڈ ہسپتالII کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی شفافیت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے الائیڈ ہسپتال کے جاری کام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بلاتعطل انسپکشن کا عمل جاری ہے۔منصوبہ کو 31 جنوری سے قبل مکمل کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے نصرت فتح علی خان ہسپتال کی اپ گریڈیشن،تزئین وآرائش اور بحالی کے کام پر بریفنگ دی جبکہ الائیڈ ہسپتال II کی تعمیراتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔



