تقریبات/سیمینارزقومی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ پر تشددکی بھرپور مذمت کرتے ہیں،پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس

فیصل آباد(94 نیوز) پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس کے ذیلی چیپٹر فیصل آباد کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس صدر ڈاکٹر احمد دین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں فوڈ ٹیکنالوجسٹس کے مسائل، مشکلات اور ان کو درپیش روزہ مرہ شکایات کے حوالے سے سیر حاصل غور و فکر کیا گیا اور خاص طور پر ضلع قصور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفیسران کے ساتھ متعلقہ فوڈ فیکٹریز کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے، گالی گلوچ کرنے اور سرکاری امور کے انجام دہی میں مداخلت کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ چونکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ماہرین اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم ایس سی (آنرز) فوڈ ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل طالب علم ہی ملازم ہیں ان کے ساتھ فیکٹری مالکان کی طرف سے ناروا سلوک کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، یہ اجلاس حکومت پنجاب اور ہر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کے جتنے بھی ملازمین ہیں ان کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں، معاشرے میں غیر معیاری خوردونوش فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروارئی وقت کی ضرورت ہے، جس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کماحقہ پورا کر رہے ہیں،ضلع قصور میں پولیس نے جو مقدمہ درج کیا جائے اس میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے، سرکاری امور میں مداخلت اور ملازمین پر تشدد کرنے کی دفعات بھی شامل کی جائیں تاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفیسران جو ایک جزبہ کے تحت کام کر رہے ہیں ان کے اندر اساس محرومی جو پنپ رہا ہے اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر علی اصغر،ڈاکٹر محمد افضال،طیب ابوبکر، ڈاکٹر صائمہ تحسین،ڈاکٹر عابد مان،ڈاکٹر معظم رفیق خان،ڈاکٹر عاصم شبیر،ڈاکٹر عمران پاشا،ڈاکٹر فرحان سعید و دیگر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button