کامرس

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ

کراچی (94 نیوز) پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا جس کے باعث فی تولہ سونا 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 1298 ڈالر کا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونا 700روپے مہنگا ہو کر 70 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 60 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 880 روپے ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close