قومی

سندھ،24 اور25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل

کراچی (94 نیوز)  حکومت نے سندھ بھرمیں بارشوں کے پیش نظر 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکول و کالجز پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close