قومی

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

لاہور (94 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کی۔ ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 43 اراکین اسمبلی نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے چٹھی لکھی تھی،اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ایم این اے ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 43 سابق رکن قومی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا اور درخواست دائر کی گئی،درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button