قومی

عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع ہے، سینیٹر بشریٰ انجم

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی،

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر بشریٰ انجم کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت  20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button