قومی

ستارہ پارک سٹی کی مسجد سے چور یو پی ایس کی بیٹریاں لے اڑے، سکیورٹی انتظامیہ تکتی رہ گئی

فیصل آباد (94 نیوز)ستارہ پارک سٹی جڑانوالہ روڈ پر سکیورٹی کے باوجود چور کالونی کی مسجد سے یو پی ایس کی بیٹریاں لے اڑے، انتظامیہ تکتی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ستارہ پارک سٹی جڑانوالہ روڈ کی جامع مسجد سے شیشہ توڑ کر چور رات کے وقت یو پی ایس کی دو بیٹریاں چوری کرکے کے فرار ہو گئے، صبح نمازی فجر کی نماز ادا کرنے گئے تب پتہ چلا کہ بیٹریاں مسجد سے چوری ہو چکی ہیں، کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مسجد سکیورٹی آفس کے بالکل قریب ہے اور وہاں سکیورٹی گارڈز بیٹھے ہوتے ہیں، سکیورٹی گارڈز ہونے کے باوجود چوری ہونا سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی مسجد محفوظ نہیں ہے تو رہائشیوں کے گھر کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اس خبر کو چھپا رہی ہے اور مسجد کے ٹوٹے ہوئے شیشہ کو بھی فوری طور پر تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ اس خبر کو دبایا جا سکے،

94 نیوز نے جب رہائشیوں کی بنائی گئی کمیٹی سے رابطہ کیا تو کمیٹی کے ممبرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چوری ہوئی ہے لیکن کالونی کی انتظامیہ سکیورٹی کو بہتر بنانے کی بجائے حیل و بہانوں سے کام لے رہی ہے، لیکن جب سوسائٹی انتظامیہ سے اس بارے پوچھا گیا تو انہوں نے چوری کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

ادھر رہائشیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بجلی، سیوریج، گیس اور پینے کے مسائل بھی موجود ہیں، جن کو حل کرنے کی فوری ضرورت ہے، پورے ملک میں کہیں بی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی لیکن ستارہ پارک سٹی میں روزانہ کی بنیاد پر آٹھ آٹھ گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بجلی فوری فراہم کی جائے ورنہ لوگ یہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں گے،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button