کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوں ہارے؟ کپتان نے بتادیا

گابا (94 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان  نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بہت اچھی بولنگ کی، اچھا کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا آسان ٹیم نہیں ہے اگر ہم انہیں مواقع دیں گے تو وہ فائدہ تو اٹھائیں گے۔ لیکن تمام کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو ہمیشہ حالات کے مطابق تیار کرتا ہوں، وہی حکمت عملی اپناتا ہوں جو میچ کے تقاضے کے مطابق ہو۔ کپتان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ میں بہترین جذبے کے ساتھ کھیلنے پر سراہا اور مستقبل کے میچز میں مزید بہتری کا عزم ظاہر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button