قومی
24 نومبر کو دھرنے کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہونگے، نواز شریف


لندن (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج اور دھرنے کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 26 اکتوبر کو لندن پہنچے تھے، انہوں نے اس دوران امریکا اور جینیوا کا دورہ بھی کیا۔



