تقریبات/سیمینارز
دبستان فکرِاقبال کے زیراہتمام”خودی” کے موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام


فیصل آباد (94 نیوز حمزہ ندیم) فیصل آباد میں دبستان فکر اقبال کے زیر اھتمام "خودی” کے موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام رحمان کالج میں کیا گیا۔ جس کی صدارت پروفیسر بشیر احمد هرل نے کی۔
مذاکرہ میں میڈم ثباحت گیلانی. رانا محمد خاں سیکٹرری اطلاعات و نشریات پاکستان قومی زبان تحریک فیصل آباد. محمد سعید احمد جنرل سیکرٹری دبستان فکر اقبال. ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم. ڈاکٹر محمد شعیب. میاں ندیم احمد صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاکائنس فاؤنڈرز، عبدالوحید بھٹی . محمد عثمان احمد، میاں عبدالرحمن پرنسپل رحمان کالج ودیگر نے شرکت کی۔
علامہ اقبال کی خودی پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقبال ایک فرک کا نام ہے ایک سوچ کا نام ہے اور ایک نظریے کا نام ہے جس نے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ قوم کو ایک خوددار قوم دیکھنا چاہتے تھے۔
مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں نے اقبال کا فلسفہ خودی بھلا دیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم دربدرد بھیک مانگ رہے اور ہمیں کوئی شرم محسوس نہیں ہو رہی۔
مقررین نے خودی پر علامی اقبال کے اشعار بھی پڑھے۔ جس میں۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے۔ خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
خودی میں ڈوب جا غافل یہ سرِ زندگانی ہے۔ نکل کر حلقہ شام و سحرسے جاوداں ہو جا


