بین الاقوامی

چین میں خطرناک کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

بیجنگ (94 نیوز) چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی ہے جو بھارتی کورونا ڈیلٹا سے ملتی چلتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر نانجبگ میں سامنے آنے والا خطرناک کورونا وائرس مزید پانچ صوبوں سمیت دارالحکومت بیجنگ تک پھیل گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ووہاں شہر میں سامنے آنے والے وائرس کے بعد چین میں یہ دوسرا نیا کورونا وائرس ہے۔
نئے کورونا وائرس سے اب تک 200 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں کورونا کا نیا وائرس بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس سے ملتا ہے۔ یہ وائرس چین میں حال ہی میں سامنے آیا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم پانچ صوبوں میں سامنے آئی ہے اور یہ وبا دارالحکومت بیجنگ تک پھیل چکی ہے۔

کورونا کی نئی لہر کا پہلا کیس 20 جولائی کو 90 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر نانجنگ میں سامنے آیا ہے۔ نئے وائرس کے سامنے آنے کے پیش نظر نانجنگ ایئر پورٹ پر 11 اگست تک پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوانے والے افراد نے ویکسین لگوائی تھی یا نہیں۔چین میں کورونا کی اس نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کم ہونے والے کورونا کیسز چوتھی لہر کے دوران ایک مرتبہ پھر سے بڑھ گئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button