قومی

فیصل آباد کے41سکولوں کو زائد فیس وصول کرنے کے الزام میں نوٹسز جاری کردیئے گئے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فیصل آباد کے 41 بڑے سکولوں کو زائد فیس وصول کرنے کے الزام میں نوٹسز جاری کردیئے جس میں وصول کی گئی زائد فیس واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد نے 41 بڑے سکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سکولوں کو نوٹس جاری کرکے وصول کی گئی زائد فیس واپس کرنے اور پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے قواعد پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ فیصل آباد کے 41بڑے پرائیویٹ سکولوں کے قواعد کی خلاف ورزیوں اور مقرر کردہ حد سے زائد فیس وصول کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد نے اس حوالے سے تحقیقات کیں تو الزامات درست پائے گئے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق شہر کے مجموعی طور پر 42بڑے سکولوں کیخلاف قواعدکی خلاف ورزیوں اور زائد فیس وصولی کی شکایات تھیں ان میں سے 41کیخلاف شکایات درست ثابت ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق جن سکولوں کیخلاف شکایات سامنے آرہی تھیں ان میں بیکن ہاؤس سکول جرانوالہ روڈ، بیکن ہاؤس سکول ایسٹ کنال روڈ ،بیکن ہاؤس سکول سول لائن، ایث سکول لاثانی ٹاؤن، فرسٹ سٹیپ سکول آف آرٹ اینڈ سائنس، بلوم فیلڈ ہال سکول کینال روڈ، فرسٹ سٹیپ سکول ایسٹ کنال روڈ، ریسورس اکیڈیمیاشاہین کیمپس سعید کالونی، لاہور پری سکول لرننگ الائنس عامر ٹاؤن کینال روڈ، اینجلز انٹرنیشنل سکول فیصل ٹاؤن، کوہ نور گرامر سکول سمندری روڈ، دی سٹی سکول پیپلز کالونی کی دونوں برانچز،  دی سٹی سکول چناب کیمپس ایسٹ کنال روڈ رضا گارڈن، دی سٹی سکول ستارہ سپنا سٹی، گوتھم سکول پیپلز کالونی نمبر 2 ، فروبلز سکول پیپلز کالونی نمبر 2 ، لاسال ہائی سکول پیپلزکالونی۔1،  ایث سکول پیپلزکالونی، پیپرڈائن سکول نیٹ ورک جیل روڈ ، پیپرڈائن سکول نیٹ ورک لاہور روڈ، لٹل ایجنل سکول سول لائن، فیصل آباد گرامر سکول کوہ نور سٹی، کوہ نور گرامر سکول کوہ نور سٹی،  فیصل آباد گرامر سکول کنال پارک ، لاہور لائسیم سکول کوہ نور سٹی، دی لاہور لائسیم سی فائیو کوہ نور سٹی، دی لاہور لائسیم سکول سعید کالونی، لاہور گرامر سکول پیپلز کالونی، لاہور گرامر سکول ایسٹ کنال روڈ، روٹس سکول سسٹم ایسٹ کنال روڈ  شامل ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق کمشنر فیصل آباد کے زیر کنٹرول چلنے والے ساندل سکول ملت روڈ، ساندل کالج ملت روڈ، ڈویژنل پبلک سکولز کے خلاف بھی ایسی شکایات ہیں لیکن انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی سی ای او ایجوکیشن نے کیوں انکے خلاف کارروائی نہیں کی شہری یہ بھی پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی انسپکشن ٹیم نے فیسوں کے علاوہ قواعد کی دیگر خلاف ورزیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں کے حوالے سے بھی متعدد ایشوز سامنے آئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button