قومی

حکومت اور اپوزیشن ایک معاہدے پر پہنچ گئی، فواد چودھری

اسلام آباد (94 نیوز)  گزشتہ روز اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہ اور گالم گلوچ کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی تفصیلی ملاقات ہوئی ، فریقین ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ملاقات میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ، سپیکر کے اختیارات بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے ، ایوان میں جو کچھ ہوا اس سے سب کی سبکی ہوئی ، ایسا ماحول نہیں بننا چاہئے کہ ادارے فنکشنل نہ ہوں ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اتفاق ہوا ہے کہ گالی گلوچ نہیں ہو گی ، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اس کا سب کو افسوس ہے ، فیصلہ ہوا ہے ارکان اپنی نشستوں سے نہ اٹھیں ، کوشش ہے اسمبلی کا اجلاس خوش اسلوبی سے چلے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close