National

The government delegation will leave for their homes today to celebrate the Chaudhry brothers

Islam Abad (94 news) حکومتی وفد آج اپنے اتحادیوں کو منانے کے لیے چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ملکی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اپوزیشن نے حکومت کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔ ادھر حکومت سے اسکے اتحادی ناراض ہوگئے ہیں انکو منانے کے لئے حکومتی وزراء اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔ آج حکومتی وفد چودھریوں کو منانے کے لئے چوہدری برادران کے گھر پہنچے گا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل ہوں گے۔

حکومتی وفد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گا۔

اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی اور چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملات، وفاق اور پنجاب کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button