قومی

ایف ڈی اے کےنادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، آصف چوہدری

نادہندگان سے 12کروڑ سے زائد ریکوری کی گئی، جنید حسن منج

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ٹو کی طرف سے گزشتہ دو ماہ میں نادہندگان سے 12کروڑ 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی ہے جس کے لیے ریکوری سٹاف کو ہمہ وقت متحرک رکھنے کے علاوہ ان کی کاکردگی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں مختلف مدات میں بقایا جات کی وصولی اور آڈٹ مشاہدات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو جنید حسن منج نے بقایا جات کی وصولی کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کے بقایا جات وصول کیے گئے تھے جبکہ دو ماہ میں ریکوری کی خصوصی مہم کو مزید تیز کر کے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسماء محسن، سہیل مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹرز حمیرا اشرف، شاہد پاشا، افضال انصاری،شاہ جہاں بابر ودیگر افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو نے بتایا کہ نادہندگان سے نقشوں کی منظوری کی فیس کے بقایا جات، غیر قانونی تعمیرات کے جرمانے، کنورژن فیس اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے ذمہ واجبات کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ دیگر بقایا جات کی ریکوری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر شعبوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرکے ریکوری ٹارگٹس پورے کریں اس ضمن میں عدم توجہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ناقص کارکردگی کی صورت میں متعلقہ سٹاف کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کمرشلائزیشن کی فیسوں سمیت دیگر بقایاجات کی ترجیحی بنیادوں پر ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آڈٹ مشاہدات پر خصوصی توجہ دے کر ان کے حل کے لیے جامع اقدامات کریں۔ انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اخراجات کی شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button