تقریبات/سیمینارز

پرائیویٹ سکولزالائنس وچیمبرآف کامرس کےاشتراک سے میٹرکA+ گریڈ سٹوڈنٹس میں گولڈمیڈلز تقسیم کرنے کی تقریب

سی ای اوایجوکیشن کاشف ضیاء، سیکرٹری ڈاکٹر حبیب الرحمان،ایڈمن آفیسرڈی سی آفس ریاض حسین انجم، ویلفیئرآفیسرایجوکیشن بورڈ سرداربابرڈوگر،راؤسکندراعظم،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسررفعت اقبال،ڈائریکٹرسپیئرگروپ آف کالجزچوہدری محمد یوسف،چیئرمین الائنس صداقت حسین لودھی کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(میاں ندیم سے)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس اور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے فیصل آبادبورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک فرسٹ سالانہ امتحانات 2024 ء میں اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کے 250سے زائد طلبا و طالبات میں گولڈمیڈلز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی کاشف ضیاء، سیکرٹری ایجوکیشن بورڈڈاکٹر حبیب الرحمان،ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم، ویلفیئر آفیسر ایجوکیشن بورڈ سردار بابر ڈوگر،سابق صدر چیمبر آف کامرس راؤسکندر اعظم،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر رفعت اقبال، ڈائر یکٹر سپیئر گروپ آف کالجز چوہدری محمد یوسف،چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر امجد حسین،سید اقرار شاہ، قمر الحق عابد،شیخ سلمان خالد،مسز سائشتہ صدیق،مسز گلشن،ڈاکٹر شازیہ سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کاشف ضیاء،صداقت حسین لودھی،راؤ سکندر اعظم، ریاض حسین انجم سمیت دیگر نے اے پلس گریڈحاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ جس جذبہ اور محنت سے آپ نے میٹرک میں اعلی پوزیشنز حاصل کی ہیں امید ہے آئندہ بھی اپنے ملک و قوم،شہر اور اداروں کا نام روشن کریں گے۔ ریاض حسین انجم نے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارا روشن مستقبل ہیں یہ اپنی تمام غیر ضروری مصروفیات کو ختم کرکے تعلیم کی طرف توجہ دیں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آئیں کیونکہ اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو آپکو ہر میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔ دنیا میں سینکڑوں شعبہ جات ہیں جس میں آپ اپنی حیثیت منوا سکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ صرف نمبر حاصل کرلینا ہی کافی نہیں بلکہ تعلیم کا اصل مقصد اس پر عمل پیرا ہونا ہے آج ہمارے نوجوان میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے۔ استاد کا احترام لازم ہے، جو اساتذہ کا احترام کرتے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button