National
Jinnah House attack case, non-bailable arrest warrant issued for 22 PTI leaders


Lahore (94 news) Anti-Terrorism Court Lahore 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان، حسان نیازی، زبیرنیازی کے نام بھی شامل ہیں۔
انکے علاوہ میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، فرخ حبیب، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ناقابل ضمانت وارنٹ تھانہ ماڈل ٹاؤن اور سرورروڈ تھانے میں درج مقدمات میں جاری گیئے گئے۔ پولیس نے مئوقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزمان روپوش ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی کی سفارش پر نامزد کیا گیا۔اسی طرح گزشتہ روز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔