قومی

جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ دے دیا ہے۔کابینہ ارکان کا عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر اظہار تشویش جس پر وزیراعظم نے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم نے پاکستان میں لاک ڈائون جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button