شوبز

ریما نےترک ڈرامہ "ارطغرل” کو نشر کرنیکی مخالفت کردی

لاہور (94 نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ریما خان نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے نشر کی جانے والی ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی شدید مخالفت کردی۔

نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والی ریما خان کا ’ارطغرل غازی‘ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے۔

ریما کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے فنکار شان شاہد نے اس مسئلے پر آواز اُٹھائی کہ سرکاری چینل پر ہمیں کسی دوسرے ملک کے ڈرامے نشر نہیں کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس نشر کرنے کو اپنا مواد بڑی تعداد میں موجود ہے، آپ کے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی آپ دوسروں سے مواد خرید کر اس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ یہ چیز انہیں بہت تکلیف دیتی ہے کیونکہ ٹیکس دوسرے ملک کے آرٹسٹ نہیں بلکہ ملک کے آرٹسٹ دیتے ہیں۔

ریما نے شان کی مخالفت کو ’حق کی آواز ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر اپنی لوکل انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ریما سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں معروف فنکار شان شاہد نے کچھ دن قبل ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہیں علم ہے کہ جب حالیہ معاشی بحران میں ہم بیرون ممالک کی چیزیں امپورٹ نہیں کر پا رہے تو پھر ہمارا ریاستی ٹی وی پی ٹی وی کیوں بیرون ممالک کے ڈرامے دکھا رہا ہے؟

اس حوالے سے شان شاہد دلیل دیتے ہیں کہ پی ٹی وی کو عوام کے ٹیکس اور پیسے سے چلایا جاتا ہے اور اس پر بیرون ممالک کا مواد نشر کرنے کے بجائے اپنے ملک کا بنایا ہوا مواد نشر کیا جانا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button