بین الاقوامی

حکومت نے امریکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، امریکیوں کو 5 سال کیلئے ویزا جاری کرنیکی پالیسی تبدیل

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان نے امریکی شہریوں کو پانچ سالہ ملٹی پل انٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بھی ایسے حالات میں جب امریکی حکومت نے پاکستانیوں کو پانچ سالہ ویزا جاری کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفارتی مشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو نئی پالیسی کے تحت ویزا جاری کریں ۔وزارت کی جانب سے اس تبدیلی سے متعلق 10 مئی کو سب سے پہلے اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کو آگاہ کیا گیا تھا ۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے  اب امریکی شہریوں کو پانچ سالہ ویزا جاری کیا جائے گا جس کے تحت وہ زیادہ سے زیادہ ملک میں تین مہینے تک قیام کر سکیں گے ۔

 امریکہ کی جانب سے پاکستان کی ویزا پالیسی میں یہ مطالبہ کاقی عرصہ سے کیا جارہا تھا۔ امریکہ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کر لی ۔امریکہ کی جانب سے پاکستانیوں کو سیاحت اور وزٹ کیلئے پانچ سالہ ملٹی پل ویزا دیا جاتا تھا جبکہ کچھ معاملات میں صحافیوں سمیت دیگرکئی افراد کو بھی یہ سہولت دی جاتی تھی اور اس کے جواب میں امریکہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کیلئے ایسی ہی سہولتوں کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اب امریکہ کی جانب سے زیادہ تر پاکستانیوں کو صرف تین مہینے کا ویزا ہی جاری کیا جارہا ہے ۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button