بین الاقوامی

ترکی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

استبول (94 نیوز) ترکی کے صوبے اورڈو (Ordu) میں انجن التان سے مشابہت رکھنے پر ’ارطغرل غازی‘ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے اورڈو (Ordu) میں ایک منصوبے کے تحت ’ارطغرل غازی‘ سمیت دیگر ترک تاریخی شخصیت کے مجسمے نصب کیے گئے تھے لیکن جب ارطغرل غازی کے مجسمے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ یہ مجسمہ انجن التان سے مماثلت رکھتاہے۔

ترکی، ارطغرل غازی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا

انجن التان ترک اداکار ہیں جنہوں نے شہرہ آفاق ترک سریز ’دیرلش ارطغرل‘ میں ارطغرل غازی کا کردار نبھایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے اس طرح کہنے پر ترکی کے صوبے اورڈو  کی انتظامیہ نے ’ارطغرل غازی‘ کا نصب کیا گیا مجسمہ ہٹا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک سیریز میں ’ارطغرل‘ قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا بیٹا اور ایک بہادر جنگجو ہے جس کا یقین صرف اللّہ پر ہوتا ہے اور جو اسلام کا جھنڈا پوری دُنیا میں لہرانے کی خاطر لڑتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button