قومی

ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی اعزاز ہے، عمران خان

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم

ہری پور(94 نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی تقریب ہری پور میں شرکت کی اور پودا لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی اعزاز ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں،

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں،  ماضی میں لاہور صاف ستھرا شہر تھا ، پاکستان میں جنگل تباہ ہونے سے جنگلی حیات نہ ہونے کے برابر ہے، ہم نیشنل پارکس بنا رہے ہیں جہاں وائلد لائف کا تحفظ کریں گے ۔ ہم نے بلین ٹری منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کو 10 بلین  ٹری سونامی پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے ماحولیات سے متعلق اقدامات کو روز اول سے ہی اہمیت دی ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا،  عالمی برادری نے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کو دے دی، پاکستان کو یہ اعزاز تاریخ میں پہلی بار حاصل ہوا ہے ۔

پاکستان کو 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ملی، کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف چار عالمی شخصیات کا چناؤ  کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کو عالمی موحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیاگیا، وزیر اعظم چار جون کی رات کو عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button