قومی

چین نے پاکستان کا ’ہاتھ‘ تھام لیا،

اسلام آباد (94 نیوز) برادر ملک چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا ہے اور عالمی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا جس کے باعث بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا اور اس رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، چین سے ملنے والی اس رقم سے روپے کی قدر کو سہارا ملے گا اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں بھی کمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کو وعدے کے مطابق دو ارب ڈالرز موصول ہو چکے ہیں جبکہ سعودی پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط رواں مہینے کے وسط میں ملنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکیج کے تحت ملنے والے 2 ارب ڈالرز کے باعث پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو تین ارب ڈالر اور ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد سے بیرونی ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا جب کہ پاکستانی کرنسی بھی مستحکم ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button