قومی

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں عوام کا داخلہ بند

فیصل آباد(94 نیوز، میاں ندیم) حکومتی احکامات کی روشنی میں چئیرپرسن بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین نے تمام دفاترعوامی داخلہ کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث چئیرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین نے عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر بورڈ کے تمام دفاترکو عارضی طور پرعوام کے لئے بند کردیا۔ طلباء و طالبات کو ہر قسم کی معلومات اور راہنمائی ٹیلی فون پر مہیا کی جائیں گی۔ طلباء صبح 9 بجے تا 3 بجے علاوہ اتوار متعلقہ شعبہ جات سے معلومات حاصل کرسکیں گے۔ ہر شعبے کے فون نمبرز ویب سائٹ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ چئیرپرسن نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام افسران عوام کی کالز سنیں گے۔ ٹیلی فون نہ سننے کی شکایت پر متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button