National

Try trafficking in India, Pakistan customs authorities made to fail?

Lahore(94news) محکمہ کسٹم کے انسداد سمگلنگ سیل نے بھارت سے سمگل کیے جانے والے ٹماٹروں کا ٹرک پکڑ لیا۔ بھارت سے بڑی مقدار میں ٹماٹر اور پھل پاکستان سمگل کیے جا رہے تھے جسے کسٹم حکام کے نے پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پکڑے جانے والے سامان کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اسکے علاوہ برہان کے پاس سے انسدادِ سمگلنگ سیل نے بھارتی ادویات سے بھرا ٹرک بھی پکڑلیا اور ادویات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز کلکٹر سیما رضا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارت سے پھل ،ٹماٹر اور ادویات پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جنہیں پورے پاکستان میں پہنچایا جانا تھا لیکن کسٹمز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام پھل، سبزیاں اور ادویات پکڑ کر اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ اس سے پہلے بھارت نے پاکستان کو کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین دینے سے انکار کر دیا تھا اور بھارت نے پاکستان کو ٹماٹر بیچنے سے بھی انکارکردیا تھا۔ جس پر پاکستان نے کہا تھا ہمیں بھارتیٹماٹروں کی ضرورت نہیں ہے اور پاکستان اپنے پیداکردہ ٹماٹر استعمال کر رہا ہے۔ لیکن اب بھارت نے پاکستان میں اپنے ٹماٹر اور ادویات سمگل کرنے کی کوشش کی اور اس کوشش کو پاکستانی کسٹمز حکام نے ناکام بنا دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button