قومی

پی ٹی آئی کامولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا،ملک مذہبی منافرت اوراداروں کیخلاف اشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا، فضل الرحمان نے دھرنے سے  کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کورکمیٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا کور کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران اداروں پر تنقید کی مذمت کی۔اس موقع پر وزیراعظم عمرا ن خا ن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا۔ فضل الرحمان نے دھرنے سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔ملک مذہبی منافرت ، اداروں کیخلاف اشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مولانا کی تقریر کو لے کرقانونی آپشنز استعمال کیے جائیں، کسی کو اجازت نہیں کہ کنٹینر پر چڑھ کرمذہبی منافرت پھیلائے۔ اجلاس میں وزیراعظم  عمران خان نے میڈیا امور کو دیکھنے کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں فردوس عاشق اعوان ، جہانگیرترین ، اسد عمر اور فواد چودھری شامل ہیں۔ کمیٹی ریاست مدینہ کے تصورکے مطابق تجاویز پیش کرے گی۔کمیٹی ریاست مدینہ کے خدوخال کو اجاگر کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button