قومی

پنجاب بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا

لاہور (94 نیوز) لاہورسمیت پنجاب بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا، دیگر ویرینٹ کے کورونا کیسز میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پنجاب بھر میں اومی کرون کے سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے، پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 130 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا کے 18 ہزار 42 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 114 مثبت رہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی،  لاہور میں یہ شرح 2 فیصد پر جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی میں 4 اور سرگودھا میں 3 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبےمیں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 960 ہے۔ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی سے 2 جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے 1، 1 ہلاکت سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 08 فیصد سے اوپر چلی گئی، 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس موذی وباء کے باعث مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 933 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 ہو چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button