قومی

بجٹ تقریر کے دوران ایوان مچھلی منڈی بن گیا،حکومتی ارکان عمران خان کے گرد جمع ہوگئے

اسلام آباد (94 نیوز) نئے مالی سال 2019-20 کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور احتجاج شروع کردیا، اپوزیشن ارکان بجٹ تقریر کے دوران شور شرابا کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے، اس دوران حکومتی ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر عمران خان کے اردگرد جمع ہوگئے اورڈھال بن کر کھڑے ہو گئے تاکہ کسی بھی ممکنہ بد مزگی کے واقعے سے بچا جا سکے ۔اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن ارکان  نے بجٹ کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

اس دوران اپوزیشن ارکان "گونیازی گو اور مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گونیازی” کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button