Farewell function by EPCA in honor of retiring employees of Ayub Research


Faisalabad (94 news) ایوب ریسرچ فیصل آباد کے شعبہ پوسٹ ہارویسٹ کے ریٹائرہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد اکرم، مرتضیٰ انجم اور ریاض حسین کے اعزاز میں اکبر علی بَٹ جنرل سیکرٹری ایپکا و دیگر ملازمین کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ادارہ کے ڈائریکٹر ملک محمد اصغر، ڈاکٹر محمد ابرار، ایپکا فیصل آباد کے صدر چوہدری امتیاز احمد تتلہ، آصف گل، صوفی حفیظ، محمد کاشف بٹ، محمد اسلم بٹ، صدر میاں شاہد امین اور جنرل سیکرٹری ایپکا ایوب ریسرچ اکبر علی بٹ سمیت بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے اور انہی لوگوں کے اعزاز میں اچھی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جنہوں نے دوران ملازمت ذمہ داری اور ایمانداری کیساتھ فرائض کی ادائیگی کی ہو اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی ہوں، اس موقع پر ریٹائر ہونے والوں نے اکبر علی بٹ اور انکی ٹیم کا بہترین پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تیٹائر ہونے والوں کو پھولوں کی گلدستے اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔



