قومی

ایم ڈی واسا کی ٹاٹا ملز روڈ پرانڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے شہر کے مین پونڈنگ پوائنٹ ٹاٹا ملز روڈ چوہدری فلور ملز چوک سے ملحقہ اراضی پر تعمیر ہونیوالے انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہاں سے پانی کی فوری نکاسی کے لئے مشینری اورسٹاف کی تعداد میں اضافہ کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ، ڈائریکٹر آپریشنز فاروق نجیب، ڈائریکٹر کنسٹرکشن علی احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے ڈائریکٹر کنسٹرکشن کو ٹاٹا ملز روڈ پر بنائے گئے نئے انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت تاکہ اس مین پونڈنگ پوائنٹ سے بارشی پانی کی نکاسی مختصر وقت کے دوران ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران اس پونڈنگ پوائنٹ سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے آپریشنز سٹاف ویجی لینس رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشینری اور سٹاف کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ موسم برسات کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانا ہے جس کے لئے واسا آپریشنز سٹاف بھرپور محنت اور لگن سے ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن کے پمپس فل کیپسٹی کے ساتھ مکمل فعال جبکہ تمام مشینری بھی آپریشنل رکھی جارہی ہے۔ شہریوں کی خدمت اولین ترجیح ہے جس کے لئے واسا فیصل آباد ہمہ تن کوشاں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button