تقریبات/سیمینارز

ایف بی آر میں پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، چیف کمشنر انکم ٹیکس

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنرانکم ٹیکس ریجن رائے راشادحسین نے کہاکہ ایف بی آر میںپاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ایف بی آر کی طرف سے ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ ممبران کو بے جا حراساں نہیں کیا جائے گا ہمارے محکمے میں سوترمنڈی کے بارے میں جوغلط تاثردیاجاتاتھا اس کے برعکس پایا سوترمنڈی کے تاجرٹیکس گزارتاجرہے ملکی ترقی میں اپناحصہ ریونیوکی شکل میں ڈالنااپنافرض سمجھتے ہے کاروبارکوتحفظ فراہم کرنے اوران کی ٹیکس کی مشکلات کوحل کرنے کیلئے محکمہ ہروقت تیارہے محکمہ ان کی قدرکرتاہے کسی بھی قسم کے معاملات کے حل کیلئے پائما ملاقات کرے ہرطرح تعاون کایقین دلاتاہوں کسی بھی تاجر کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو دفتر ایف بی آر کے دروازے آپ کی رہنمائی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں سینئر وائس چیئرمین شیخ محمد طاہر نے مہمان گرامی کے خطبہ استقبالیہ میں ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف پیش کیا اس کے بعد ممبران کو درپیش ان کوٹیکس مشکلات اوردیگر مسائل کی نشاندہی کرائی جس میں فیڈرل محکمہ جات بجلی اور گیس کو سرفہرست پیش ہے اجلاس سے سابق صدرقیصر شمس گچھا،چوہدری جواداصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ پہلے ہی بہت زیادہ ہے مزید ٹیکسوں کی وجہ سے مصنوعات کی تیاری پر لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی اشیاء خطے کے دیگر ممالک کی برآمدات کا مقابلہ نہیں کر پاتیںتاجربرادری حکومت کے انتظامی امور چلانے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت ریونیو بڑھانا چاہتی ہے تو کاروباری طبقہ کوسازگار ماحول فراہم کرے کیونکہ کاروبار چلیں گے تو ریونیو بڑھے گااجلاس میںطاہر محمود شیخ،حاجی محمد بوٹا، اے کے یوسف،احمدذیشان، خواجہ محمد اویس،شیخ محمدظفر،عمرشاہدپرویز،حاجی سلیم چاولہ،فیض ظہیر،شیخ یاسین،سلمان حفیظ،ارباب غنی،عمرجاوید قصوری،رائے خلیل احمدو دیگر سینئرز پائما ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button