قومی

مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، پولیس

خانیوال (94 نیوز) آر پی او ملتان سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خود کشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔

آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور  کئی سال سے ان کا علاج بھی جاری تھا، عاصم جمیل نے 30 بور کے پستول سے خود کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا، لیکن عاصم نے فائر کر دیا۔ عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللّٰہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button