قومی

انسداد ڈینگی اقدامات کو بلاتعطل جاری رکھا جائے، کمشنر محمود جاوید بھٹی

فیصل آباد(94 نیوز) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں انسداد ڈینگی اقدامات کو بلاتعطل جاری رکھا جائے اور ڈینگی لاروا کے صفایا کے ساتھ شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر کی آگاہی جاری رکھیں تاکہ موجودہ موسم میں بھی ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ضلعی کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد،پی آئی ٹی بی کے نمائندہ ڈاکٹر عدنان کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورمحکمہ صحت کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس میں کمی نہ آنے دیں اور کسی جگہ سے ڈینگی لاروا ملنے پر فوری صفایا کیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اضلاع میں ڈینگی کے انسداد کے حوالے سے جاری اقدامات کو باقاعدگی سے چیک کریں جبکہ سرویلنس کے دوران ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں نرمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی مہم ایک تسلسل مشق ہے لہذا معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ انسداد ڈینگی اقدامات تسلسل سے جاری ہیں اور ٹیموں کی کارکردگی کے علاوہ محکموں کی پراگریس پر بھی گہری نظر ہے۔ضلعی کوآرڈینیٹرنے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں کے نتائج سے آگاہ کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close