تقریبات/سیمینارز

ضلعی انتظامیہ بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی، ڈپٹی کمشنر

بچوں میں احساس محرومی پیدا نہیں ہونے دیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ

فیصل آباد(94 نیوز) ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اشتراک سے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب پروین شاکر آڈیٹوریم لیڈیز پارک میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ ظفر اقبال تارڑ، ڈسٹرکٹ انچارج اعجاز اسلم ڈوگر،سماجی رہنما جعفر حسن مبارک،انچارج گرلز گائیڈ آمنہ احسان، روبینہ اقبال چیمہ، الفت عباس‘ سائیکالوجسٹ رمضان احمد، لیگل آفیسر عادل گوندل، امینہ نادر، فرحت جبیں، فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی فرخ بشیر،ایجوکیشن یونیسف سحر رضا جعفری،ڈی او لٹریسی نوید الحق بٹ‘چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایس او ایس ویلج سمیت مختلف سکولوں کے طلباء‘ سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندگان اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر اداروں و سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے جن میں بچوں کے حقوق،ضروریات،تحفظ‘ کھیل وتفریحی سہولیات کی فراہمی سمیت سماجی برائیوں ومسائل سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں اجاگر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں جن کی تعلیم وتربیت،تحفظ اور حقوق کی ادائیگی معاشرے کی مشترکہ طور پر ذمہ داری ہے تاکہ مہذب اورباشعور قوم کی بنیاد مضبوط ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کی دیکھ بھال اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے معاشرے کی ذمہ داریوں کا ادراک کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بچوں کی فلاح وبہبود اوربھلائی کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ بچوں میں احساس محرومی پیدا نہیں ہونے دیں گے۔اس سلسلے میں بچوں کی بہبود کے لئے کام کرنے والے چائلڈ پروٹیکشن بیورو،ایس او ایس ویلج،نگہبان سنٹر اور دیگر فلاحی اداروں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم اطفال کے موقع پر ننھے پھولوں کو مشکلات،برائیوں اور سماجی مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے عزم کو مزید پختہ کرنا ہے۔انہوں نے بچوں کی پروفارمنس کو سراہا۔ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو اعجاز اسلم ڈوگر نے کہا کہ بچوں کو مشقت،گداگری اور دیگر سماجی مسائل سے بچانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ بے سہارا اور لاوارث بچوں کی بحالی وفلاح کے لئے تمام ادارے مل جل کر کام کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button