قومی

پی ٹی آئی ایم پی اے شاہین رضا کورونا سے انتقال کرگئیں

لاہور (94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رکنِ پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث لاہور کے میؤ ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

میؤ اسپتال لاہور کے سی ای او ڈاکٹر ا سد اسلم نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے شاہین رضا میؤ ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ گزشتہ 3 روز سے میؤ ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

شاہین رضا کو 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا تھا۔گوجرانوالہ کے ڈی سی آفس کے مطابق مرحومہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

شاہین رضا خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں، ان کی عمر 60 برس تھی۔

میؤ اسپتال لاہور کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بیگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کسی رکن اسمبلی کے انتقال کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کئی رکنِ اسمبلی اور سیاستداں کورونا وائرس کی وباء کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button